ابنا: ترکی کے شہر استنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کا آغازہوگیا ہے، مذاکرات استنبول میں بین الاقوامی اجلاس منعقد کرانے کے مقام لطفی کردار میں شروع ہوگئے ہیں۔
اجلاس سے قبل بھی غیر رسمی مذاکرات ہوئے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ استنبول اجلاس میں فریقین شاید تمام مسائل کو حل نہ کرسکيں ۔
امریکہ کی قومی سلامتی کے نائب مشیرنے اپنے خطاب میں اس اجلاس کو مثبت قراردیتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر زوردیا ہے روس کے نائب وزير خارجہ نے مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ مثبت تجاویز ایران کو پیش کریں ، ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 15 ماہ کے وقفے کے بعد آج استنبول میں مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں ایرانی وفد کی قیادت ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری ڈاکٹر سعید جلیلی کررہے ہیں۔ .......
/169